Aaj News

جمعہ, مئ 10, 2024  
02 Dhul-Qadah 1445  

پی ٹی آئی والے ٹی وی پر بیٹھ کر زہر اگل رہے ہیں: وزیراعلیٰ سندھ

کراچی میں3 گھنٹے میں127ملی میٹربارش ہوئی، 10 جولائی کوکراچی میں پوری رات بارش ہوئی
شائع 13 جولائ 2022 03:55pm
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نیوز کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں: اسکرین گریب: آج نیوز یوٹیوب
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نیوز کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں: اسکرین گریب: آج نیوز یوٹیوب

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں مون سون کی بارشیں دوبارہ شروع ہوگئیں ہیں، کراچی میں بہت زیادہ بارش ہوئی ہے۔

کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ 2020 میں بھی کراچی میں بہت زیادہ بارش ہوئی تھی، گزشتہ سال اگست میں بھی بارش کے ریکارڈ ٹوٹے تھے۔

انہوں نے کہا کہ کم وقت میں زیادہ بارش ہوتوسنبھالنا مشکل ہوتا ہے، کراچی میں3 گھنٹے میں127ملی میٹربارش ہوئی، 10 جولائی کوکراچی میں پوری رات بارش ہوئی، بارش رکنےکےکچھ دیربعدپانی سڑکوں سےاترگیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے14ایم این اے ہیں، انہوں نے کیاکام کیا، کرپشن کا کہہ کرکےفور کا کام بند کروادیا گیا، توشہ خانہ سےچوری تم کرو،پھربھی چورہم، پی ٹی آئی والےٹی وی پربیٹھ کرزہراگل رہےہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ باقی صوبوں میں بھی بہت براحال ہے، پوائنٹ اسکورننگ کیلئےصرف کراچی نظرآتاہے، نوری آباد پاورپلانٹ کراچی کو24گھنٹےبجلی دیتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھےجھوٹےکیس میں پھنسایاگیا ہے، ہم نےوقت پرنالوں کی صفائی کروائی، درست وقت پرصفائی کی وجہ سےصورتحال کنٹرول میں رہی۔

ان کا کہنا تھا کہ شہرکی حالت پہلےسےبہت بہتر ہے۔

PPP

Karachi Rain

CM Murad Ali Shah

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div