Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

آئی ایم ایف کی قسط 27 سے 28 اگست تک آجائے گی: مفتاح اسماعیل

ہم نے تیل پر سبسڈیز دینا بند کردی ہیں، پیٹرول مہنگا ہوا تو قیمتوں میں اضافہ کے علاوہ کوئی چارہ نہیں
شائع 19 جولائ 2022 11:50pm
اب لوگوں کو بتانا ہے کہ آگ بجھ چکی ہے۔ فوٹو — فائل
اب لوگوں کو بتانا ہے کہ آگ بجھ چکی ہے۔ فوٹو — فائل
Exclusive debate with Miftah Ismail | Spot Light with Munizae Jahangir | Aaj News

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے قرضے کی اگلی قسط 27 سے 28 اگست تک موصول ہوجائے گی۔

آج نیوز کے پروگرام “ اسپاٹ لائٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نےکہا کہ عمران خان کو نہ ہٹاتے تو ملک دیوالیہ ہوجاتا، آئی ایم ایف کی قسط اگست کی 27، 28 تاریخ تک آجائے گی۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہمیں دوست ممالک کو 21 ارب ڈالرز واپس کرنے ہیں جب کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو ری رول کرنے کا بھی کہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس دن ہم حکومت میں آئے ہمیں پتہ تھا پاکستان ڈیفالٹ پر کھڑا ہے، اسی لئے ہم نے فوری طور پر آئی ایم ایف سے بات چیت کی لیکن خان صاحب قرض کے بادشاہ نکلے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ مجھے دسمبر تک چھ سے سات ارب ڈالرز نظر آرہے ہیں، ہم نے تیل پر سبسڈیز دینا بند کردی ہیں، پیٹرول مہنگا ہوا تو قیمتوں میں اضافہ کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔

مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ میں آگ بجھا چکا ہوں، بس اب لوگوں کو بتانا ہے کہ آگ بجھ چکی ہے۔

petrol price

imran khan

IMF

Miftah Ismail

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div