Aaj News

بدھ, دسمبر 04, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکی صدرجوبائیڈن صحت یاب ہوگئے

جو بائیڈن پانچ روز قبل کورونا میں مبتلا ہوئے تھے
شائع 27 جولائ 2022 11:02am
امریکی صدرجو بائیڈن کورونا کی علامات ظاہر ہونے کے بعد کام میں مصروف ہیں، تصویر روئٹرز
امریکی صدرجو بائیڈن کورونا کی علامات ظاہر ہونے کے بعد کام میں مصروف ہیں، تصویر روئٹرز

امریکی صدرجو بائیڈن کورونا کی تمام علامات ختم ہونے کے بعد مکمل طور پر صحت یاب ہوگئے ہیں۔

جوبائیڈن کے معالج کیون اوکونرنے اپنے بیان میں کہا کہ “صدر جسمانی طور پرتندرست ہیں اور دوبارہ کام شروع کرنے کے لیے کافی بہتر محسوس کر رہے ہیں۔”

بائیڈن کے معالج کا کہنا ہے کہ کہ صدر کی نبض، بلڈ پریشر، سانس کی روانی اور جسمانی درجہ حرارت نارمل ہے۔

اس سے قبل جوبائیڈن نے منگل کے روز ٹوئٹرپرایک تصویر شئیر کی تھی، جس میں انہیں فون پر بات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

صدرجو بائیڈن پانچ روز قبل کورونا میں مبتلا ہوئے تھے، جبکہ وہ کورونا ویکسین اوردو بوسٹرشاٹس بھی لگوا چکے ہیں۔

Joe Biden

USA

COVID19