Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
22 Shawwal 1445  

کراچی میں ہاکس بے پر ڈوبنے والے مزید 2 نوجوانوں کی لاشیں نکال لی گئیں

ایدھی خوطہ خوروں کی ٹیم نے ریسکیو آپریشن کے دوران آج 22 سالہ شاہ رخ اور 17 سالہ فہد کی لاشیں نکال لیں۔
شائع 01 اگست 2022 03:23pm
واقعے میں ڈوبنے تمام چاروں افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
واقعے میں ڈوبنے تمام چاروں افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

کراچی میں ہاکس بے پر ڈوبنے والے مزید 2نوجوانوں کی لاشیں نکال لی گئیں، واقعے میں ڈوبنے تمام چاروں افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں ۔

گزشتہ روز ہاکس بے کے ساحل پر پکنک منانے جانے والے 4نوجوان سمندر میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایدھی خوطہ خوروں کی ٹیم نے ریسکیو آپریشن کا شروع کیا۔

ریسکیو آپریشن کے دوران آج 22 سالہ شاہ رخ اور 17 سالہ فہد کی لاشیں نکالی گئیں، جس کے بعد ایدھی ریسکیو کی ٹیم کا آپریشن مکمل کرلیا گیا۔

مزید پڑھیں: کراچی ہاکس بے پر 4 نوجوان ڈوب گئے

یاد رہے گزشتہ روز ہاکس بے پر4 نوجوان سمندر کی بے رحم لہروں کی نظر ہوگئے تھے، جن میں سے 25 سالہ نہال اور 18 سالہ عبید کی لاشیں نکالی گئیں تھیں۔

چاروں نوجوان پکنک منانے کیلئے ہاکس بے کے ساحل پر گئے تھے کہ اس دوران نہاتے ہوئے سمندر میں ڈوب گئے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div