Aaj News

بدھ, مئ 08, 2024  
29 Shawwal 1445  

پی ٹی آئی والے ریڈ زون میں داخل ہونے کی ہرگز کوشش نہ کریں: وزیر داخلہ

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ریڈ زون میں کسی احتجاج کی اجازت نہیں۔ آپ نے احتجاج کرنا ہے تو ایف نائن پارک ہے، ہم آپکو وہاں تمام سیکیورٹی بھی مہیا کریں گے۔
شائع 03 اگست 2022 06:46pm
اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ پریس کانفرنس کر رہے ہیں، مریم اورنگزیب بھی موجود ہیں۔ اسکرین گریب: پی ٹی وی نیوز یوٹیوب
اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ پریس کانفرنس کر رہے ہیں، مریم اورنگزیب بھی موجود ہیں۔ اسکرین گریب: پی ٹی وی نیوز یوٹیوب

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ہمیں رپورٹ ملی ہیں کہ پی ٹی آئی والے الیکشن کمیشن کے سامنے ہنگامہ آرائی کرسکتے ہیں، پی ٹی آئی کی قیادت اور ورکرز کو تنبہہ کرتا ہوں کہ آپ ریڈ زون میں داخل ہونے کی ہرگز کوشش نہ کریں۔

اسلام آباد میں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ریڈ زون میں کسی احتجاج کی اجازت نہیں۔ آپ نے احتجاج کرنا ہے تو ایف نائن پارک ہے، ہم آپکو وہاں تمام سیکیورٹی بھی مہیا کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریڈ زون میں زبردستی داخل ہونے والوں کو روکا جائے گا۔۔ کل پھر آپ گلہ نہیں کرنا، صرف آنسو گیس کے استعمال کو آپ ظلم اور بربیت کہتے ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ پی ٹی آئی احتجاج کے نام پر انتشار پھیلانا چاہتی ہے۔۔ کل پر امن احتجاج ایچ نائن یا ایف نائن پارک میں کریں، کسی نےقانون ہاتھ میں لینےکی کوشش کی توسختی سےنمٹاجائےگا۔

ان کا کہنا تھا کہ فیصلے سے تحریک انصاف امپورٹڈ جماعت ثابت ہوچکی ہے، عمران خان بیرونی طاقتوں کےایجنٹ ثابت ہوچکےہیں۔۔۔۔عمران خان نےسیاست میں عدم برداشت اورگالی کا کلچرمتعارف کرایا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کل کابینہ اجلاس میں اتحادی حکومت اہم فیصلے کرے گی، الیکشن کمیشن کا فیصلہ بڑا جامع ہے۔۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے میں مختلف کریمنل سرگرمیوں کی نشاندہی کی گئی۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے بعد عمران خان فارن ایجنٹ ثابت ہوچکے۔۔عمران خان نے نفرت اور انارکی پھیلانے کے لیے کوشش کی، بہت جلد اس غیر ملکی ایجنٹ کا انتظام ہو جائے گا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div