Aaj News

پیر, مئ 06, 2024  
27 Shawwal 1445  

مقبوضہ وادی کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنے 3 سال مکمل

بھارت نے آرٹیکل 370 اور 35 اے کی منسوخی سے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی تھی۔
اپ ڈیٹ 05 اگست 2022 10:31am
بھارتی اقدام کے خلاف پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم استحصال منایا جارہا ہے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
بھارتی اقدام کے خلاف پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم استحصال منایا جارہا ہے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

مقبوضہ وادی کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنے 3سال مکمل ہوگئے، بھارت نے8 اگست 2019 میں آرٹیکل 370 اور 35 اے منسوخ کرکے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی تھی۔

بھارت کے 5اگست 2019 کے اقدام کے خلاف پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم استحصال منایا جارہا ہے۔

ملک بھر میں کشمیری بھائیوں کے حق میں ریلیا نکالی جائیں گی اور جگہ جگہ مظاہرے اور تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں دفترخارجہ سے ڈی چوک تک واک کی جائےگی جبکہ اقوام متحدہ کے دفتر میں یادداشت بھی جمع کرائی جائے گی۔

بھارت کی جانب سے جابرانہ قبضے اور5اگست 2019کےاقدام کو3سال مکمل ہونے کےخلاف آزاد کشمیرکے عوام بھی آج یوم استحصال منارہےہیں۔

آج ہکے دن مودی سرکار نے آرٹیکل 370کے تحت جموں و کشمیر کو دیا گیا خصوصی اسٹیٹس واپس لیتے ہوئے آرٹیکل 35اے کے تحت کشمیر کو دیے گئے علیحدہ قوانین اور بنیادی حقوق کا استحصال کیا تھا۔

نریندرمودی کے اس اقدام سے لاکھوں کشمیری دنیا کی سب سے بڑی جیل میں قید ہیں۔

2019 میں نریندر مودی کی حکومت نے اپنے وزیر داخلہ امیت شاہ کی سرکردگی میں 80لاکھ سے زائد آبادی کا حامل یہ خطہ متنازع طور پر تقسیم کرکے رکھ دیا۔

یہاں اب تعلیمی ادارے مسلسل بند ہیں، لوگ گھروں سے باہر آزاد نہیں گھوم سکتے، غذائی اجناس کی صورت حال یہ ہے کہ مقبوضہ وادی میں کشمیری بھوکے پیاسے مرنے پر مجبور ہیں جبکہ اسپتالوں میں ڈاکٹرز نہیں، وہاں بھی بھارتی فوج کا بسیرا ہے۔

تحریک آزادی کی شمع بجھانے کی کوشش میں بھارتی قابض فوج نے مقوضہ جموں کشمیر میں کرفیو نافذ کررکھا ہے، موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس کابھی گلا بھی گھونٹ دیا ہے۔

5 اگست سے 2019 سے آج تک کشمیر میں انسانی حقوق کا چراغ گل ہے اورروشنیوں کے اس خطے میں جبرکے سائے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div