Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

بھارتی وزیر دفاع نے آزاد کشمیر پر قبضے کا پلان بتا دیا

راج ناتھ سنگھ کا پی ٹی آئی کو انٹرویو، جاگتے ہوئے کبھی پورے نہ ہوسکنے والے خواب دیکھنے لگے
شائع 05 مئ 2024 07:41pm

بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کا کہنا ہے کہ ہندوستان پاکستان سے ملحق آزاد کشمیر پر اپنے دعوے سے کبھی دستبردار نہیں ہوگا۔ انہوں نے آزاد کشمیر پر بھارتی قبضے کا پلان بھی بتا دیا جو کہ بظاہر ’بلی کے خواب میں چھیچھڑے‘ جیسا لگتا ہے۔

راج ناتھ سنگھ نے بھارتی خبر رساں ایجنسی ”پی ٹی آئی“ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں جھوٹے بیانات کا انبار لگا دیا۔

انہوں دعویٰ کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں زمینی صورتِ حال بہت بہتر ہوئی ہے اور ایک وقت آئے گا جب مرکز کے زیر انتظام علاقے میں آرمڈ فورسز اسپیشل پاور ایکٹ (AFSPA) کی ضرورت نہیں ہوگی۔

کینیڈا اور بھارت کے تعلقات مزید کشیدگی کی راہ پر گامزن

یادرہے کہ AFSPA بھارتی سکیورٹی فورسز کو آپریشن کرنے اور بغیر کسی پیشگی وارنٹ کسی کو بھی گرفتار کرنے کا اختیار دیتا ہے۔ اگر کوئی شخص سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں گولی لگنے سے مر جاتا ہے، تو ایسی صورت میں یہ قانون انہیں سزا سے مستثنیٰ قرار دیتا ہے۔

راج ناتھ سنگھ کا کہنا تھا کہ کشمیر میں زمینی صورتِ حال تیزی سے بدل رہی ہے، مجھے لگتا ہے کہ ہندوستان کو آزاد کشمیر حاصل کرنے کیلئے کچھ نہیں کرنا پڑے گا۔

کینیڈین پارلیمنٹ کے رکن نے نِجر قتل کیس میں بھارت کو ملوث قرار دے دیا

ان کا کہنا تھا کہ جس طرح سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں زمینی صورتِ حال بدلی ہے، خطے میں اقتصادی ترقی ہو رہی ہے اور وہاں امن لوٹا ہے، مجھے لگتا ہے کہ آزاد کشمیر کے لوگوں کی طرف سے بھی ہندوستان کے ساتھ الحاق کا مطالبہ کیا جائے گا۔

انتخابی شکست سے بھارتی نژاد برطانوی وزیراعظم کی کرسی ہلنے لگی

انہوں نے مزید کہا کہ ’ہمیں پی او کے (آزاد کشمیر) پر قبضہ کرنے کے لیے طاقت کا استعمال نہیں کرنا پڑے گا کیونکہ لوگ کہیں گے کہ ہمیں ہندوستان کے ساتھ الحاق کر لینا چاہیے۔ ایسے مطالبات اب اٹھ رہے ہیں‘۔

azad kashmir

Indian occupied Kashmir

indian defence minister

Rajnath Singh

Pakistan Occupied Kashmir