Aaj News

جمعرات, مئ 09, 2024  
30 Shawwal 1445  

کراچی میں آج سے تیز بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

چند روزمیں تیز بارش برسانے والا سسٹم داخل ہوگا
اپ ڈیٹ 06 اگست 2022 10:34am
کراچی میں بارش کی وجہ نشیبی علاقے زیر آب آگئے، تصویر اے ایف پی
کراچی میں بارش کی وجہ نشیبی علاقے زیر آب آگئے، تصویر اے ایف پی

محکمہ موسمیات نے شہرقائد میں آج پھرسے بارشوں کے شروع ہونے کا امکان ظاہرکردیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہرمیں11 اگست تک وقفے وقفے سے بارش کی پیش گوئی کی ہے، جبکہ چند روزمیں تیز بارش برسانے والا سسٹم داخل ہوگا۔

اس سے قبل کراچی کے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے محکمہ موسمیات نے کہا تھا کہ مون سون کا ایک اور اسپیل 5 اگست سے کراچی سمیت سندھ میں داخل ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے اپنی ماہانہ رپورٹ میں بتایا کہ ملک میں حالیہ بارشیں اوسط بارش سے 180 فیصد زیادہ تھیں، جبکہ1961 کے بعد جولائی میں سب سے زیادہ بارشوں کا ریکارڈ ٹوٹا ہے۔

اسی ثناء میں محکمہ موسمیات نے مون سون کا نیا اسپیل 9 اگست (منگل) تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردارکیا ہے کہ سندھ میں داخل ہونے والے مون سون سسٹم سے تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، بدین، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہیار، حیدرآباد، مٹیاری، ٹھٹھہ، سجاول، سانگھڑ، شہید بینظیر آباد میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ خیرپور، سکھر، لاڑکانہ، گھوٹکی، کشمور، شکارپور، جیکب آباد، دادو، جامشورو اور قمبر شہدادکوٹ میں تیز بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ کراچی پر دو سسٹم مزید بارشیں برسا سکتے ہیں، جس سے شہر میں ہفتے سے منگل تک بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

پاکستان

اسلام آباد

punjab

Karachi Rain

Moonsoon Rain

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div