Aaj News

جمعرات, مئ 09, 2024  
30 Shawwal 1445  

عمران خان کا قومی اسمبلی ضمنی انتخابات کے تمام 9 حلقوں پر خود الیکشن لڑنے کا اعلان

یہ نشستیں پی ٹی آئی اراکین کے استعفوں کی منظوری کے بعد خالی ہوئی تھیں
اپ ڈیٹ 06 اگست 2022 08:50am
نشستوں پر 25 ستمبر کو ضمنی انتخابات ہونے ہیں۔ فوٹو — بلومبرگ
نشستوں پر 25 ستمبر کو ضمنی انتخابات ہونے ہیں۔ فوٹو — بلومبرگ

سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے ضمنی انتخابات سے متعلق بڑا اعلان کردیا۔

آج نیوز کے مطابق بنی گالہ میں صحافیوں سے ملاقات کے دوران چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے اعلان کیا کہ وہ قومی اسمبلی کی 9 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں خود حصہ لیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی جانب سے پی ٹی آئی اراکین کے استعفے قبول کرنے کی صورت میں یہ نشستیں خالی ہوگئی تھیں جن پر 25 ستمبر کو ضمنی انتخابات ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے شیڈول کے مطابق ضمنی انتخابات قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 22 مردان، این اے 24 چارسدہ، این اے 31 پشاور، این اے 45 کرم، این اے 108 فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ صاحب، این اے 237 ملیر کراچی، این اے 239 کورنگی اور این اے 246 کراچی ساؤتھ میں ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے خالی قرار دی گئی 11 نشستوں میں قومی اسمبلی کی 9 جنرل اور 2 خواتین کی مخصوص نشستیں شامل تھیں۔

ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ اسپیکر نے استعفے آئین پاکستان کےآرٹیکل 64 کی شق (1) کے تحت منظور کیے۔ ممبران قومی اسمبلی نے 11 اپریل 2022 کو نشستوں سے استعفے دیے تھے۔

pti

ECP

imran khan

by-election

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div