Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

گاڑیوں اور فونز کی درآمد پر ستمبر تک پابندی نہیں ہٹائیں گے: وزیر خزانہ

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ڈالر میری مداخلت کے بعد کم نہیں ہوا پر سپلائی اور ڈیمانڈ کے بنیاد پر کم ہوا ہے۔
اپ ڈیٹ 06 اگست 2022 01:47pm
کراچی: وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل پریس کانفرنس کر رہے ہیں: اسکرین گریب: آج نیوز یوٹیوب
کراچی: وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل پریس کانفرنس کر رہے ہیں: اسکرین گریب: آج نیوز یوٹیوب

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ گاڑیوں اور فونز کی درآمد پر ستمبر تک پابندی نہیں ہٹائیں گے، ستمبر تک اس تکلیف سے گزرنا ہوگا۔

کراچی چیمبر میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ڈالر میری مداخلت کے بعد کم نہیں ہوا پر سپلائی اور ڈیمانڈ کے بنیاد پر کم ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں ایل سی کا نظام بہتر ہے، تمام امپورٹرز کیلئے ایل سی کھل رہی ہے، 1992 میں کوریا اور پاکستان کی ایکسپورٹ برابر تھی، آج ملک کی ایکسپورٹ 30 بلین ڈالر پر آگئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ درآمدی بل کو ہر صورت کنٹرول کرنا ہے، معیشت سمجھنے کیلئے اکنامسٹ ہونے کے بجائے میمن بننا پڑے گا۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ صاف بتا رہا ہوں کہ آپ کو 3 ماہ تک تکلیف ہوگی، اگرہم ڈیفالٹ کر گئے تو سب کچھ ختم ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ملک مشکلات میں ہے۔۔ اس لئے مشکل فیصلےکئے، دبئی سے زیادہ سستا پیٹرول فروخت کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کودیوالیہ ہونے سے بچانا پہلی ترجیح ہے، ملک کوبچانے کیلئے ہمیں تین ماہ دیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div