Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
11 Shawwal 1445  

بلوچستان میں مون سون کی تباہی، جاں بحق افراد کی تعداد 182 ہوگئی

بلوچستان میں جاری مون سون کی بارشوں نے لسبیلہ، قلعہ عبداللہ، مسلم باغ اور بارکھان کے علاقوں میں تباہی مچادی
شائع 13 اگست 2022 05:04pm
تصویر بزریعہ ٹوئٹر
تصویر بزریعہ ٹوئٹر

بلوچستان میں جاری مون سون کی بارشوں نے لسبیلہ، قلعہ عبداللہ، مسلم باغ اور بارکھان کے علاقوں میں تباہی مچادی۔

بارشوں میں سیلابی صورتِ حال اور مختلف حادثوں میں مزید 8 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 182 ہوگئی۔

گذشتہ روز ہونے والی طوفانی بارشوں کی وجہ سے قلعہ عبداللہ میں تین ڈیم ٹوٹنے سے دس دھات زیر آب آگئے ہیں، جبکہ تین افراد جاں بحق ہوئے۔

اوتھل اور لسبیلہ میں پانچ افراد سیلابی ریلے کی بے رحم موجوں میں ڈوب کر جان سے گئے، جن میں خاتون سمیت چار کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

مچھ کے علاقے گیتا ندی میں ایک گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی، گاڑی میں سوار چار افراد کو ریسکیو کرلیا گیا، جن میں سے دو کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

اوتھل لنڈا ندی کی سڑک پانی میں بہہ جانے سے راستہ بند ہے، جبکہ باکھان بوانہ میں دس بڑی گاڑیاں الٹ جانے سے پنجاب جانے والے قومی شاہراہ بند ہے۔

صوبائی ہنگامی حالات کے ادارے ( پی ڈی ایم اے) کے مطابق سیلابی پانی میں پھنسے ایک ہزار سے زائد لوگوں کو ریسکیو کرلیا گیا ہے اور بند راستوں کھولنے کا کام بھی جاری ہے۔

بیلہ اور قلعہ عبداللہ میں پانچ سو خاندانوں کیلئے راشن بھی بھیج دیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے شمال اور مشرقی بلوچستان میں مزید بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔

بلوچستان

death toll

monsoon rains

Balochistan flood

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div