Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

شہباز گل کا مزید جسمانی ریمانڈ، عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا

ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا جائے پھر تو بات ہی ختم ہوگئی، کسی ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنا سنجیدہ معاملہ ہے، عدالت
اپ ڈیٹ 16 اگست 2022 12:34pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کے چیف آف اسٹاف کے مزید جسمانی ریمانڈ کا معاملہ دوبارہ سیشن عدالت کو بھیجتے ہوئے میرٹ پر فیصلہ کرنے کا حکم دیا ہے۔

قائم مقام چیف جسٹس عامرفاروق نے ریمارکس دیے کہ ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا جائے پھر تو بات ہی ختم ہو گئی، ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنا سنجیدہ معاملہ ہے، ملزم ہمیشہ عدالت کا فیورٹ چائلڈ ہوتا ہے۔

قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے شہباز گل کی مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواستوں پر سماعت کی۔

جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ ملزم کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے، وہ پولیٹیکل فِگر ہے، لیکن عدالت کے سامنے یہ بات بے معنی ہے، عدالت نے قانون کے مطابق دیکھنا ہے۔

جسٹس عامرفاروق نے مزید کہا کہ بظاہر لگتا ہے سیشن عدالت کا ایک فورم موجود ہے کہ وہ سپروائز کر لے، سیشن عدالت دیکھے جوڈیشل مجسٹریٹ نے کوئی غلط فیصلہ تو نہیں کردیا۔

فریقین کے وکلاء نے دلائل دیے توعدالت نے کہا کہ ہائیکورٹ ریمانڈ تو نہیں دیتی، تفتیش کرنا پولیس کا کام ہے اوراس کو سپروائز مجسٹریٹ نے ہی کرنا ہے، ہائیکورٹ کا دائرہ اختیارنہیں کہ وہ دیکھے کہ ملزم کا کتنا ریمانڈ دینا ہے۔

عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کی درخواست منظور کی اور سیشن جج کو جسمانی ریمانڈ کی نظرثانی درخواست دوبارہ سننے کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے کہا کہ سیشن جج درخواست سن کر اس کا میرٹ پر فیصلہ کریں۔

shahbaz gill

Islamabad High Court

Police remand

Physical remand

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div