پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف درج مقدمات خارج کرنے کا فیصلہ
پنجاب اور اسلام آباد پولیس کو سیاسی مقاصد کے لیےاستعمال کیا: وزیر داخلہ پنجاب
پنجاب حکومت نے پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف 25 مئی کو درج کئے گئے جھوٹے مقدمات خارج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
وزیر داخلہ پنجاب کرنل ریٹائرڈ ہاشم ڈوگر کا کہنا ہے کہ فاشسٹ حکومت نے 25 مئی کو ہمارے کارکنوں کو خوفزدہ کرنے کے لیے جھوٹے مقدمات درج کیے جو اب خارج ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ جن افسران نے سیاسی لوگوں کے کہنے پر جھوٹے مقدمے درج کیے ان سے جواب طلبی جاری ہے۔
وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر کا کہنا تھا کہ جھوٹے مقدمے درج کرانے پر فاشسٹ حکومت کے نمائندوں کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ نے پنجاب اور اسلام آباد پولیس کو سیاسی مقاصد کے لیےاستعمال کیا۔ اب گرفتاریوں کے خوف سے کاغذی شیروں کو چھپنے کی جگہ نہیں مل رہی۔
مزید خبریں
چلاس : بس کھائی میں جاگری، 15 مسافر جاں بحق، 20 زخمی
اعلی عدلیہ میں کمرشل قوانین کی سماعت کیلئے الگ نظام بنانے کی ضرورت ہے، جسٹس منصور
آصف زرداری نے پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا
رائیونڈ : مٹھائی کی فیکٹری میں دھماکا، 3منزلہ عمارت منہدم، ایک جاں بحق، 2 زخمی
ٹانک میں فورسز کا آپریشن، سیشن جج کے اغواء میں ملوث 3 دہشتگرد ہلاک
عوام پاکستان کے خلاف کھڑے ہیں، عمران خان سے منسوب خط برطانوی جریدے میں شائع
تبولا
Taboola ads will show in this div
مقبول ترین
Comments are closed on this story.