Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم کو 12 سال قید کی سزا

سزا سرکاری فنڈ میں اربوں کی بدعنوانی کے جرم میں سزا سنائی گئی
شائع 24 اگست 2022 10:30am
سزا سرکاری فنڈ میں اربوں کی بدعنوانی کے جرم میں سزا سنائی گئی، تصویر: kron4
سزا سرکاری فنڈ میں اربوں کی بدعنوانی کے جرم میں سزا سنائی گئی، تصویر: kron4

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کی بدعنوانی کے مقدمے میں اپیل مسترد ہونے کے بعد عدالت نے 12 سال قید کی سزا شروع کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نجیب رزاق ملائیشیا کے پہلے سابق رہنما ہیں جنہیں قید کیا گیا، جبکہ عدالتی فیصلے کے بعد کوالالمپور کے مضافات میں واقع کجانگ جیل رکھا گیا ہے۔

نجیب رزاق کو سرکاری فنڈ میں اربوں کی بدعنوانی کے جرم میں سزا سنائی گئی ہے، جس پر حزب اختلاف کے رہنماؤں، کارکنوں اور شہریوں نے عدالت کے فوری فیصلے کو سراہتے ہوئے اسے ملائیشیا کی فتح قرار دیا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ یہ طاقت کے غلط استعمال اور منی لانڈرنگ کا ایک سادہ اور سیدھا کیس ہے، جبکہ نجیب رزاق 2020 میں اپنی سزا کے بعد سے زیر التوا اپیلوں پر ضمانت پر باہر ہیں۔

سابق ملائی وزیراعظم کو قید کے حکم کے بعد 210 ملین رنگٹ (47 ملین ڈالر) جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔

Malaysia

kuala lumpur

Najib Razak

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div