Aaj News

جمعہ, اکتوبر 04, 2024  
30 Rabi ul Awal 1446  

فیفا ورلڈ کپ 2022: پاک فوج سیکیورٹی میں معاونت فراہم کرے گی

وفاقی کابینہ نے سیکیورٹی کی فراہمی کے لیے معاہدے پر دستخط کرنے کی منظوری دے دی.
شائع 24 اگست 2022 10:11am
تصویر بزریعہ اڈیڈاس
تصویر بزریعہ اڈیڈاس

وفاقی کابینہ نے پیر کو قطر اور پاک فوج کے درمیان میگا ایونٹ درمیان “فیفا ورلڈ کپ 2022” کی سیکیورٹی کی فراہمی کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کرنے کی منظوری دے دی۔

قطر میں منعقد ہونے والے فیفا ورلڈ کپ میں صرف 90 دن باقی ہیں۔

معاہدے سے متعلق سمری کابینہ کے ایجنڈے کا حصہ تھی اور وزراء نے معاہدے پر دستخط کی منظوری دی۔

کابینہ کی سمری کے مطابق فیفا ورلڈ کپ 21 نومبر سے 18 دسمبر 2022 تک قطر میں شیڈول ہے اور قطر کی حکومت نے ایونٹ کے لیے سیکیورٹی سے متعلق معاملات میں مدد کی درخواست کی ہے۔

فیفا ورلڈ کپ 2022 کے سیکیورٹی اور انتظامی منصوبوں کی توثیق کرنے کے لیے جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز نے معاہدے پر مشترکہ دستخط کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔

سمری میں کہا گیا کہ قانون و انصاف ڈویژن نے معاہدے کے مسودے کی جانچ پڑتال کی تھی، جبکہ وزارت خارجہ اور آئی ایس آئی کے ڈائریکٹوریٹ جنرل کو اس پر کوئی اعتراض نہیں تھا۔

معاہدے میں فیفا ورلڈ کپ 2022 کے دوران سیکیورٹی معاونت کے لیے فوجیوں کی تعیناتی کے طریقے شامل ہوں گے۔“

“معاہدے کا مقصد دونوں فریقوں کی ذمہ داریوں، مخصوص تخصیصات اور پاکستان کی طرف سے سیکیورٹی اور حفاظتی کارروائیوں میں حصہ لینے کے لیے بھیجے جانے والے سیکیورٹی پرسنل کی تعداد کی وضاحت کرنا ہے۔”

کابینہ کی جانب سے یہ منظوری وزیر اعظم شہباز شریف کے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی دعوت پر 23 اور 24 اگست کو ہونے والے دورہ قطر سے عین قبل دی گئی ہے۔

رواں سال اپریل میں وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد شہباز شریف کا قطر کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔ وزیراعظم کے ہمراہ کابینہ کے اہم ارکان سمیت اعلیٰ سطح کا وفد بھی جائے گا۔

وزیراعظم دوحہ میں اسٹیڈیم 974 کا بھی دورہ کریں گے جہاں انہیں فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے قطر کی حکومت کی جانب سے کی گئی وسیع تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی۔

pakistan army

qatar

FIFA World Cup 2022