Aaj News

جمعہ, مئ 17, 2024  
08 Dhul-Qadah 1445  

پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 20 روپے اضافہ کا امکان

وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس عائد کئے جانے کا امکان ہے۔
اپ ڈیٹ 24 اگست 2022 08:15pm
رواں مالی سال اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات پر 10.5 فیصد سیلز ٹیکس عائد ہوگا۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دی نیوز انٹرنیشنل
رواں مالی سال اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات پر 10.5 فیصد سیلز ٹیکس عائد ہوگا۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دی نیوز انٹرنیشنل

پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکسز عائد ہونے سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 20 روپے اضافہ کا امکان ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس عائد کئے جانے اور زرعی شعبے کی ٹیکس چھوٹ ختم کیے جانے کا امکان ہے۔

رواں مالی سال اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات پر 10.5 فیصد سیلز ٹیکس عائد ہوگا، ٹیکس اہداف میں کمی ہوئی تو زرعی شعبے کی سیلز ٹیکس چھوٹ ختم کر دی جائیں گی۔

اس سے قبل، 15 اگست کو بھی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان کیا تھا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 72 پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 51 پیسے کی معمولی کمی کی گئی تھے۔

اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے 67 پیسے کمی جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 43 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔