منچھر جھیل میں پانی کا دباؤ، بھان سیدآباد کیلئے الرٹ جاری کردیا گیا
بھان سم نالے پر پانی کا پریشر برقرار ہے۔
سیہون شریف: ڈی سی جامشورو نے بھان سیدآباد اور گرد و نواح کے علاقوں کیلئے الرٹ جاری کردیا۔
ڈی سی جامشورو کے مطابق منچھر جھیل میں ابھی تک پانی کا شدید دباؤ ہے، بھان سم نالے پر پانی کا پریشر برقرار ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھان سم نالے کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے، شگاف پڑنے سے ٹائون کمیٹی بھان سیدآباد ڈوبنے کا خدشہ ہے- سم نالے میں شگاف پڑنے سے یونین کاؤنسل ٹلٹی، بھنبھا اور دوسرے علاقے بھی متاثر ہونگے۔
ڈی سی جامشورو نے بھان سیدآباد شھر کو الرٹ جاری کرتے ہوئے لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کا کہ دیا ہے۔
Sehwan Sharif
manchar lake
Sindh floods
Bhan Syedabad
مزید خبریں
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا رواں ماہ دورہِ پاکستان کا امکان، پرتپاک استقبال کی تیاریاں جاری
خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانے کی کوشش نہیں کر رہے، فیصل کریم کنڈی
کچے کے ڈاکووٗں کیخلاف بگٹی قبائل کا آپریشن کتنا بڑا تھا
وزارت قانون نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا
جمہوریت پر یقین رکھتا ہوں، ہدف ایک ہے، آزاد عدلیہ سب کا مقصد ہے، چیف جسٹس
دوہرے قتل کی واردات : ملزم کے کرائم ریکارڈ ہونے کے باوجود پولیس میں بھرتی ہونے کا انکشاف
تبولا
Taboola ads will show in this div
مقبول ترین
Comments are closed on this story.