ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کی آفیشل کٹ متعارف

ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے نئی جرسی مینز اور ویمنز دونوں ٹیموں کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے
شائع 20 ستمبر 2022 09:27am
بابراعظم، نسیم شاہ، شاداب خان، کائنات امتیاز اور فاطمہ ثناء نے تھنڈر کٹ پہن کر فوٹو شوٹ کروایا۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
بابراعظم، نسیم شاہ، شاداب خان، کائنات امتیاز اور فاطمہ ثناء نے تھنڈر کٹ پہن کر فوٹو شوٹ کروایا۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

آسٹریلیا میں کھیلے جانے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم کی آفیشل کٹ متعارف کر وادی گئی۔

قومی ٹیم کی نئی ٹی 20 ورلڈ کپ آفیشل کٹ کو تھنڈر کا نام دیا گیا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سوشل میڈیا پر آفیشل کٹ رونمائی کی ویڈیو بھی لانچ کی۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے نئی جرسی مینز اور ویمنز دونوں ٹیموں کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے۔

آفیشل کٹ کی رونمائی قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کی ، اس کے علاوہ نسیم شاہ، شاداب خان اور ویمنز ٹیم کی کائنات امتیاز اور فاطمہ ثناء نے تھنڈر کٹ پہن کر فوٹو شوٹ کروایا۔

یاد رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کا آغاز 16 اکتوبر سے آسٹریلیا میں ہورہا ہے، پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ بھارت کے خلاف 23 اکتوبر کو میلبورن میں کھیلے گی۔

ICC

Pakistan Cricket Team

Australia

T20 World Cup

Baber Azam

new kit