Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

امریکن اور انڈین آئیڈل کے بعد اب ”سعودی آئیڈل“

یہ پروگرام دسمبر 2022 میں شروع ہوگا
شائع 26 ستمبر 2022 06:12pm

سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے تفریح کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز ترکی آل شیخ نے اپنی نوعیت کے منفرد سعودی پروگرام ”سعودی آئیڈل“ کا آغاز کردیا۔

اس پروگرام کی جیوری میں فنکار اصيل ابو بكر، احلام، اصالہ اور ماجد شامل ہوں گے۔ یہ پروگرام ایم بی سی گروپ اور جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی شراکت داری سے پیش کیا جائے گا۔

پروگرام ایم بی سی ون پر دو مرحلوں میں نشر ہوگا۔ پہلا مرحلہ دسمبر کے وسط سے شروع ہوگا۔ یہ مرحلہ تجرباتی نوعیت کا ہوگا۔

اس کے بعد 11 جنوری 2023 کو براہ راست شوز کا دوسرا مرحلہ شروع کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی ایم بی سی اور سعودی جنرل اتھارٹی برائے تفریح میں کئی پروگراموں میں شراکت کی گئی ہے۔

Saudi Idol

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div