Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

جے یو آئی ٹرانس جینڈر ایکٹ سے متعلق ایک جامع بل لا رہی ہے: طاہر اشرفی

آئین میں واضح ہے پاکستان میں کوئی بھی قانون قرآن و سنت کے خلاف نہیں بن سکتا
شائع 28 ستمبر 2022 09:22pm
مولانا طاہر اشرفی۔ فوٹو — فائل
مولانا طاہر اشرفی۔ فوٹو — فائل

وزیراعظم کے نمائنده خصوصى طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ آئین میں واضح ہے پاکستان میں کوئی بھی قانون قرآن و سنت کے خلاف نہیں بن سکتا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے طاہر اشرفی نے کہا کہ پوری امت مسلمہ، وطن عزیز پاکستان میں رہنے والے پاکستانیوں کو ماہ ربیع الاول کی مناسبت سے ایک واضح پیغام ہے کہ رسول اکرمﷺ رحمت اللعالمین ہیں اور ان کا پیغام امن، محبت، رواداری اور مظلوموں، ضعفاء کا خیال رکھنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں 70 فیصد سیلاب زدگان بھائی اور بہنیں مصائب و مسائل کا شکار ہیں، ان کی مدد کے لئے آگے بڑھیں۔

طاہر اشرفی نے مزید کہا کہ سیلاب کے حوالے سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، سعودی عرب، یورپی ممالک سمیت برطانیہ، امریکہ اور دیگر ممالک سے امداد کا سلسلہ جاری ہے۔

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان علماء کونسل کے تحت ماہ ربیع الاول میں خطبات جمعہ میں رحمت اللعالمین کے حوالے سے موضوعات ہوں گے۔

پريس کانفرنس ان کا مزید کہنا تھا کہ لندن میں وزیر اطلاعات کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کی مذمت کرتے ہیں۔ طاہر اشرفی نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ٹرانس جینڈر ایکٹ کے حوالے سے ایک جامع بل لا رہی ہے۔

اسلام آباد

JUIF

tahir ashrafi

Floods in Pakistan

Transgenders in Pakistan

Transgender Persons (Protection of Rights) Act, 2018

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div