Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

تاریخی ایڈوروڈزکالج میں عمران خان کے دورے پرتنقید کیوں؟

کسی میں ہمت ہےتو روک کردکھائے، ایمل ولی خان کا چیلنج
شائع 30 ستمبر 2022 02:52pm

لاہورکی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں جلسے پر تنقید کے بعد چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان آج پشاور کی تاریخی درسگاہ ایڈورڈزکالج میں خطاب کررہے ہیں۔

عمران خان کی آمد پرایڈورڈزکالج کی انتطامیہ نے طلباء کےعلاوہ بھی کھلا دعوت نامہ جاری کیاہے جس کے تحت کالج کی آفیشل ویب سائٹ پرآن لائن رجسٹریشن کروائی جاسکتی تھی۔

چند روزقبل گورنمنٹ کالج (جی سی) یونیورسٹی لاہورمیں سیاسی جلسے کے انعقاد پرعمران خان اوران کی جماعت کو خاصی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا، گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے بطور یونیورسٹی چانسلر اس بات کا نوٹس بھی لیا تھا۔

اب پشاورکے تاریخی کالج میں چیئرمین پی ٹی آئی کا دورہ اورخطاب ایک بارپھرسوشل میڈیا پرزیربحث ہے، ٹوئٹرپر 2 ہیش ٹیگ ’ایڈروڈزویلکم عمران خان‘ اور ’ایڈروڈزریجیکٹس عمران خان‘ ٹاپ ٹرینڈزمیں ہیں۔

اس کے علاوہ ’ایجوکیشن ازناٹ پولیٹیکل‘کے ہیش ٹیگ کے ساتھ کئی طلباء نےعمران خان کے دورے کے خلاف آج اپنا حتجاج ریکارڈ کروانے کا اعلان کیا ۔

عمران خان کی مخالفت میں چلائے جانے والے ٹرینڈزمیں طلباء کی جانب سے اسکرین شاٹ شیئرکرتے ہوئے دعویٰ کیاجارہا ہے کہ انہیں آج کسی بھی قیمت پرکالج آنے کیلئے کہا گیا۔

طلباء نے تحفظات ظاہرکیے کہ حلف نامے میں واضح ہے کہ کالج میں سیاسی سرگرمیوں پر پابندی ہے اور اگرکوئی ایسا کرتے ہوئے پکڑا گیا تو اسے نکال دیا جائے گا، اس کے باوجودصوبائی حکومت کالج کا تشخص خراب کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

عمران خان کی آمد کے اعزازمیں آج بی ایس اور ایف ایس سی کی کلاسیں بھی منسوخ کی گئیں۔

عام صارفین کے ساتھ ساتھ صوبائی صدرعوامی نیشنل پارٹی ایمل ولی خان نے بھی اپنی ٹویٹ میں اس خطاب کوحلقہ این اے 31 کے ضمنی انتخاب کیلئے مہم کا حصہ قراردیتے ہوئے انہیں روکنے کا مطالبہ کیا۔

عمران خان اس حلقے سے خود امیدوارہیں۔

ایمل ولی نے چیلنج دیا کہ اگرعمران خان نے خطاب کیا تو وہ بھی 4 اکتوبرکو ایساہی کریں گے ، کسی میں ہمت ہےتو روک کردکھائے۔

عمران خان اس سے قبل 1994 میں بھی بطور کرکٹ کھلاڑی کالج کا دورہ کرچکے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div