Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

عالمی ایوارڈ یافتہ فلم ’جوائے لینڈ‘ کا پہلا ٹیزر دیکھیں

فلم 18 نومبر کو پاکستان بھر میں ریلیز کی جائے گی
شائع 13 اکتوبر 2022 10:32pm

عالمی ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلم ’جوائے لینڈ ’ کا پہلا ٹیزر جاری کردیا گیا۔

جوائے لینڈ کے مصنف و ہدایت کار صائم صادق اور کھوسٹ فلمز نے سوشل میڈیا پر فلم کا پہلا ٹیزر شائقین کے ساتھ شیئر کیا۔

جاری کیے گئے ایک منٹ کے مختصر ٹیزر میں فلم کی کہانی کو سمجھنا مشکل ہے، اس میں فلم کی مکمل کاسٹ بھی نہیں دکھائی گئی تاہم ٹیزر میں خوشی اور غم کے مختلف جذبات سے بھر پور پاکستانی معاشرے اور اس کی دیگر روایات کو دکھایا گیا ہے۔

آئندہ ماہ نومبر میں ریلیز کے لیے تیار عالمی ایوارڈ یافتہ فلم ’جوائے لینڈ‘ کے مختصر ٹیزر کو دیکھ کر شائقین نے فلم کی تعریفیں کرتے ہوئے امید کا اظہار کیا ہے کہ اس بار غیر ملکی فلم کا آسکر ایوارڈ پاکستان کو ملے گا۔

جوائے لینڈ’ کو اب تک ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول سمیت کانز فلم فیسٹیول میں بھی پیش کیا جا چکا ہے اور اس فلم میں متعدد ایوارڈز اپنے نام کر رکھے ہیں۔

حال ہی میں نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے بھی ’جوائے لینڈ‘ کی ٹیم میں شمولیت اختیار کی تھی اور وہ فلم کی ایگزیکٹو پروڈیوسر بنی تھیں۔

جوائے لینڈ کی کہانی ایک ایسے نوجوان کے گرد اور مخنث ڈانسر کے گرد گھومتی ہے جو ڈانس کلب میں کام کرنے کے دوران ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہو جاتے ہیں۔

فلم کی کاسٹ میں سرمد کھوسٹ، ثروت گیلانی، علینا خان، سہیل سمیر، سلمان پیر، ثانیہ سعید، کنول کھوسٹ، زویا احسن، ثنا جعفری اور قاسم عباس سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

joyland

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div