Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

ممنوعہ فنڈنگ کیس: عمران خان کی عبوری ضمانت منظور

ایف آئی اے کو گرفتاری سے روکا جائے، درخواست میں مؤقف
اپ ڈیٹ 17 اکتوبر 2022 02:09pm
تصویر: بشکریہ عمران خان آفیشل فیس بک
تصویر: بشکریہ عمران خان آفیشل فیس بک

پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عبوری ضمانت 31 اکتوبر تک منظورکرلی گئی۔

عمران خان ممنوعہ فنڈنگ مقدمے میں عبوری ضمانت کیلےعدالت پہنچے گئے جہاں اسپیشل جج سنٹرل راجہ آصف محمود نےعمران خان کی دائرکردہ درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ضمانت منظور کی۔

عدالت نے ایک لاکھ کے مچلکوں کے عوض عمران خان کی ضمانت مںظورکی ہے۔

عمران خان کے وکیل نے کہا کہ ہم شامل تفتیش ہو چکے ہیں لیکن دائرہ اختیار کا مسئلہ تاحال موجود ہے، جس پر جج راجہ آصف محمود نے کہ ایف آئی آر میں کچھ دفعات ہمارے دائرہ اختیار میں آتے ہیں اور کچھ دفعات ہمارے دائرہ اختیار میں نہیں آتے۔

اس سے قبل عمران خان نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی تھی۔

عمران خان کی جانب سے ان کے وکلاء نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست میں دائر کی۔

مزید پڑھیں: ممنوعہ فنڈنگ کیس: ایف آئی اے نے عمران خان کا مؤقف مسترد کردیا

عمران خان کے وکلا کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھاکہ ایف آئی اے کو گرفتاری سے روکا جائے۔

مزید پڑھیں: ممنوعہ فنڈنگ کیس: پی ٹی آئی کی درخواست پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری

یاد رہے کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی کل تک حفاظتی ضمانت منظور کر رکھی تھی۔

اس سے قبل 19 اگست کو پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اےنے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا مؤقف مسترد کر دیا تھا۔

imran khan

Session court

Prohibited Funding Case

ٰٖFIA

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div