Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

عمران سیاست ختم کرکے بنی گالا میں بقیہ زندگی گزاریں، بلاول کا مشورہ

عمران خان کی نا لائقی کی وجہ سےخارجہ پالیسی متاثر ہوئی، بلاول
شائع 19 اکتوبر 2022 07:39pm
وزیر خارجہ و چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری۔ فوٹو — اے ایف پی
وزیر خارجہ و چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری۔ فوٹو — اے ایف پی

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیراعظم عمران خان کو سیاست چھوڑ کر اپنی بقیہ زندگی بنی گالہ میں گزارنے کا مشورہ دے دیا۔

کراچی کے علاقے ملیر میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ملیرکےعوام نے ایک بار پھر پیپلزپارٹی کا ساتھ دیا ہے، ہم مل کر ملیر اور کراچی سمیت پورے پاکستان کے عوام کی خدمت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور ہمارے اتحادیوں کا شکر گزار ہوں، ہم نے مل کر سلیکٹڈ کو شکست دی، عمران خان نے ایک کروڑ نوکری دینے کا وعدہ کیا لیکن اقتدار میں آکر لوگوں سے روزگار ہی چھین لیا۔

وزیر ٰخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی نا لائقی کی وجہ سےخارجہ پالیسی متاثر ہوئی، اب یہ خود کہتے ہیں ان کے ہاتھ میں کچھ نہیں تھا، اگر ہاتھ میں کچھ نہیں تھا تو انہیں مستعفی ہو جانا چاہیے تھا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ عالمی اداروں نے کہا سب سے زیادہ کرپشن عمران خان کے دور میں ہوئی، پی ٹی آئی چیئرمین نے خیرات کے نام پر ملنے والی رقم ہڑپ کرلی، انہیں چاہئے کہ یہ سیاست ختم کرکے بنی گالہ میں اپنی باقی کی زندگی گزاریں۔

karachi

imran khan

PPP

Bilawal Bhutto Zardari

na 237 malir

politics Oct 19

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div