Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

پاکستان میں ہونڈا ایچ آر-وی کی نئی قیمتوں کا اعلان

'ہونڈا ایچ آر وی کی قیمت پاکستان میں دیگر کراس اوور ایس یو ویز کے مقابلے میں مسابقتی ہے'
شائع 22 اکتوبر 2022 06:11pm
تصویر بزریعہ او ایل ایکس
تصویر بزریعہ او ایل ایکس

درآمدی پابندیوں اور ترسیل میں تاخیر کا شکار پاکستان کی آٹو انڈسٹری کا حصہ ”ہونڈا اٹلس کارز“ مقامی طور پر اسمبل شدہ ”ایچ آر وی“ کے لانچ کی تیاری کر رہی ہے۔ آفیشلی ایچ آر وی ”ہائی رائیڈر ریوولیوشنری وہیکل“ کا مخفف ہے۔

بلک ڈیلیوری کی تجویز پیش کرنے والے ڈیلرز کے مطابق ایچ آر وی (1.5L) کی ابتدائی قیمت 6.028 ملین روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ اس کا (1.5L) ایس ویریئنٹ 6.228 ملین روپے میں فروخت کیا جائے گا۔

آٹو سیکٹر کے ماہر عثمان انصاری کا کہنا ہے کہ ہونڈا ایچ آر وی کی قیمت پاکستان میں کِیا اسپورٹیج، ہونڈائے ٹکسن اور دیگر کراس اوور اسپورٹس یوٹیلیٹی وہیکل (ایس یو ویز) کے مقابلے میں مسابقتی ہے۔

دریں اثنا، عثمان انصاری نے حکومت کی درآمدی پابندیوں اور عالمی سطح پر سیمی کنڈکٹر کی کمی کی وجہ سے ڈیلیوری میں تاخیر کے امکان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ”دیگر اسمبلرز نے بھی کاریں لانچ کی ہیں لیکن ڈیلیوری کا وقت ایک سال سے زیادہ ہو گیا ہے۔“

قیمتوں میں اضافے کے باوجود، گزشتہ تین سالوں میں پاکستان کی کل کاروں کی فروخت میں ایس یو ویز کا حصہ 5 فیصد سے بڑھ کر 20 فیصد ہو گیا ہے۔

اس سیگمنٹ میں کِیا اسپورٹیج، ہونڈائے ٹکسن، ایم جی موٹرز، ایم جی-ایچ ایس، ڈی ایف ایس کے گلوری، پروٹون ایکس 70 اور اوشان ایکس 7 شامل ہیں۔

Car Prices

Honda HR V

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div