پی آئی اے کو رواں سال بھی اربوں روپے کا نقصان

گزشتہ سال کے ستمبر تک ایئر لائن کا خسارہ 42.7 ارب روپے تھا، پی آئی اے
شائع 02 نومبر 2022 11:18pm
قومی ایئر لائنز خسارے سے نہ نکل سکی۔ فوٹو — فائل
قومی ایئر لائنز خسارے سے نہ نکل سکی۔ فوٹو — فائل

کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کو 9 ماہ کے دوران 67.3 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔

قومی ایئر لائن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پی آٸی اے کے خسارے میں 57.8 فیصد اضافہ ہوا ہے جب کہ گزشتہ سال کے ستمبر تک ایئر لائن کا خسارہ 42.7 ارب روپے تھا۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ پی آٸی اے کی آمدن میں 144 فیصد اضافہ بھی ہوا اور قومی ایئر لائن کی آمدن 120.64 ارب روپے رہی ہے۔

karachi

PIA