Aaj News

ریسکیو اہلکارنے شفٹ انچارج کے دباؤ میں آکر خود سوزی کرلی

اہلکار کے جسم کا 45 فیصد سے زائد حصہ جھلس گیا، ڈاکٹرز
شائع 07 نومبر 2022 11:39am
<p>تصویر: ریسکیو آفیشل ویب سائٹ</p>

تصویر: ریسکیو آفیشل ویب سائٹ

پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں ریسکیو 1122 کے ملازم نے اپنے ہی آفس میں خود سوزی کی کوشش کی، جس سے اِس کا 45 فیصد جسم جل گیا۔

خود سوزی کرنے والے اہلکار کی شناخت محمود بوٹا کے نام سے ہوئی ہے جسے فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کرد دیا۔

ڈاکٹرزنے بتایا کہ خودی سوزی کرنے والے اہلکار کا جسم کا 45 فیصد سے زائد حصہ جھلس گیا ہے۔

خود سوزی کرنے والے اہلکار محمود بوٹا نے بتایا کہ ”مجھے شفٹ انچارج ذہنی اذیت دیتا تھا جس سے تنگ آکر خودسوزی کی ہے“۔

اہلکار کو تشویشناک حالت کی وجہ سے ڈی ایچ کیواسپتال سے میو ہسپتال لاہور منتقل کردیا ہے، جبکہ متاثرہ اہلکار ریسکیو 1122 میں بطور ڈرائیور ڈیوٹی سرانجام دیتا تھا۔

punjab

rescue 1122

Comments are closed on this story.