Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

رابعہ انعم کے شو چھوڑنے پر اداکارہ مشی خان کی تنقید

گزشتہ روز رابعہ انعم نے محسن عباس کو مدعو کرنے ندا یاسر کے شو میں بیٹھنے سے انکار کر دیا تھا
شائع 09 نومبر 2022 10:32pm

گزشتہ روز میزبان رابعہ انعم نے ندا یاسر کے شو میں صرف اس لئے بیٹھنے سے انکار کر دیا کیونکہ اس میں محسن عباس حیدر موجود تھے تو انہیں جہاں بہت زیادہ سراہا گیا وہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

اداکارہ مشی خان نے بھی رابعہ انعم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ٹوئٹر پر ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہوں نے کہا کہ رابعہ ایک اٹینشن سیکر ہے اس کو بس ہر حال میں توجہ چاہیے ہوتی ہے، یہ بہت ہی غلط بات ہے کہ آپ کسی شو میں بیٹھ کر ہزاروں لوگوں کے سامنے ایک انسان کی تضحیک کریں۔

رابعہ انعم میزبان ندا یاسر کا شو چھوڑ کر کیوں گئیں؟

انہوں نے کہا کہ رابعہ انعم نے آکر میک اپ کروایا ہو گا شو سے پہلے ڈسکشنز ہوئی ہوں گے تو کیا انہیں پتہ نہیں چلا کہ محسن عباس حیدر اس شو میں بطور مہمان شریک ہو رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ رابعہ انعم نے پروگرام شروع ہونے کا انتظار کیا اور شو میں بیٹھ کر پبلسٹی اسٹنٹ کھیل کر اٹھ گئیں جو کہ بہت ہی غلط بات ہے۔

یاد رہے کہ ماضی میں اداکار محسن عباس حیدر پر ان کی سابق اہلیہ اداکارہ فاطمہ سہیل نے ان پر 2018 میں بدترین گھریلو تشدد کے الزامات لگانے کے بعد ان سے خلع لے لی تھی۔

Mishi Khan

Rabia Anum

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div