Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

وفاقی حکومت کا سود کے خاتمے کے فیصلے کیخلاف اپیل واپس لینے کا فیصلہ

وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے پر سپریم کورٹ میں اپیل زیرسماعت تھی
شائع 12 نومبر 2022 02:58pm
فوٹو :فائل
فوٹو :فائل

وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ میں شرعی عدالت کا سود کے خاتمے کے فیصلے کیخلاف اپیل واپس لینے کیلئے رجوع کرلیا۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے وکیل سلمان اکرم راجہ کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ وفاقی شرعی عدالت کیخلاف اپیل زیر التواء ہے، شرعی عدالت کیخلاف اپیل واپس لینے کی متفرق درخواست منظور کی جائے۔

یاد رہے کہ وفاقی شرعی عدالت نے سودی نظام کے خاتمہ کا حکم دیا تھا۔

اسٹیٹ بنک نے وفاقی شرعی عدالت کے اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔

وفاقی حکومت کے فیصلے کے ردعمل میں علامہ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کا سود کیخلاف اپیل واپس لینے کا خیرمقدم کرتے ہیں، سود کے خاتمے کے عمل کو تیزی سے آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔

اپنے بیان میں علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ سود کے خاتمے کے لیے حکومت کی ہرممکن مدد کریں گے، سود کے خاتمے سے تمام معاشی مسائل حل ہوجائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم سب کوسیلاب زدگان کی بحالی کےلیے ہرممکن کوشش کرنی چاہیے، صحافی ارشد شریف کی موت پرسیاست کی جارہی ہے۔

Federal govt

پاکستان

State Bank Of pakistan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div