Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

ہمارا معاشرہ برداشت اور رواداری کے رویوں کا متلاشی ہے: وزیراعلیٰ پنجاب

رواداری کو فروغ دینا وقت کا تقاضا ہے۔
شائع 16 نومبر 2022 11:05am
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی (فوٹو:فائل)
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی (فوٹو:فائل)

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے برداشت کے عالمی دن پر کہا ہے کہ ہمارا معاشرہ برداشت اور رواداری کے رویوں کا متلاشی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے برداشت اور رواداری کے فروغ کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ لوگوں کے درمیان باہمی افہام و تفہیم کے ذریعے رواداری کو فروغ دینا وقت کا تقاضا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی انتہا پسندی اور پر تشدد تنازعات کے اس دور میں رواداری اور برداشت کی اہمیت پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نفرت، عدم برداشت اور نا اتفاقی کا خاتمہ محبت، برداشت اور اتفاق کے ساتھ ہی ممکن ہے، آئیے آج ہم دنیا کو رواداری کے ساتھ سب کے رہنے کیلئے ایک بہتر جگہ بنانے کا عہد کریں، نبی پاکؐ کی زندگی رواداری اور بردباری کا بہترین نمونہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپؐ دشمنوں کے ساتھ بھی رواداری کا مظاہرہ کرتے، دین اسلام پرامن رہنے اور رواداری اختیار کرنے کا درس دیتا ہے۔

cm punjab

Chaudhry Pervaiz Elahi

Punjab Govt

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div