لانگ مارچ کے باقی روٹ پر پنجاب حکومت اسلام آباد انتظامیہ سے مذاکرات کرے گی

عمران خان کے اعلان پر آئندہ حکمت عملی کا تعین ہوگا
شائع 19 نومبر 2022 11:27am

لاہور میں وزیر قانون راجابشارت کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی لاءاینڈآرڈر کا اجلاس ہوا جس میں آزادی مارچ کی راولپنڈی آمد اور اسلام آباد میں داخلےکے معاملات پرغور کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ وفاقی دارالحکومت کی حدود سے گزرنے کیلئےانتظامیہ سےبات کی جائے گی۔

وزیرقانون راجا بشارت نے کہا کہ عمران خان کےاعلان کے بعد اگلی حکمت عملی کاتعین کرینگے۔ یاد رہے کہ عمران خان نے کہا ہے کہ وہ راولپنڈی پہنچنے کے لیے اعلان ہفتہ کو کریں گے۔

اجلاس کے دوران راجا بشارت نے کہاکہ ٹریفک مکمل بندنہ کی جائے،متبادل راستہ فراہم کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ آزادی مارچ کی لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔

Haqeeqi azadi march

Politics Nov 19 2022

PTI march Rawalpindi