Aaj News

بدھ, ستمبر 18, 2024  
13 Rabi ul Awal 1446  

پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کا سلسلہ جاری، فیصل امین نے بھی اپنا استعفیٰ پیش کردیا

وزیراعلیٰ اور عمران خان کے تعاون کا شکر گزار ہوں، فیصل امین
شائع 29 نومبر 2022 11:14am
فیصل امین (فوٹو:فائل)
فیصل امین (فوٹو:فائل)

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان کے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان کے بعد استعفوں کا سلسلہ جاری ہے۔

خیبرپخنتونخواہ کے صوبائی وزیر بلدیات فیصل امین نے بھی اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ کو پیش کردیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ اور عمران خان کے تعاون کا شکر گزار ہوں۔

اس سے قبل، خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان اسمبلی نے اپنے استعفے تیار کر لئے ہیں، ارکان اسمبلی کا کہنا ہے کہ عمران خان کی ہدایت پر استعفے جمع کرا دیئے جائیں گے۔

پختونخوا اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر محمود جان، خاتون رکنِ اسمبلی آسیہ خٹک نے استعفے تیار کرلئے، جبکہ معاون خصوصی وزیر زادہ نے وزیراعلیٰ کو اپنا استعفا بھیج دیا۔

اسمبلی سیکریٹرٹ حکام کا کہنا ہے کہ تاحال کوئی استعفا جمع نہیں کرایا گیا، استعفا جمع ہونے پر قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

KPK Assembly

PTI Assembly Members

Faisal Amin