Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

ایم ڈی کیٹ امتحانات میں ہیرا پھیری: لاہورہائیکورٹ نے جواب طلب کرلیا

عدالت طالب علموں کی ببل شیٹ کے معاملے کا فرانزک ٹیسٹ کرانے کا حکم دے، استدعا
شائع 12 دسمبر 2022 12:32pm
عدالت نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔ تصویر/ ان اسپلیش
عدالت نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔ تصویر/ ان اسپلیش

لاہورہائیکورٹ نے ایم ڈی کیٹ کے امتحانات کی ببل شیٹ میں نمبروں کی ہیرا پھیری کے خلاف درخواست پریونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز سے جواب طلب کرلیا ہے۔

زہراب زینب کی درخواست پر جسٹس رسال حسن سید نے سماعت کی، اسی دوران ان کے وکیل سمی درانی نے دلائل دئیے۔ انہوں نے کہا کہ ایم ڈی کیٹ میں اہل امیدواروں کے نمبروں کو ببل شیٹ میں ردوبدل کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ری چیکنگ میں ببل شیٹ اور کاربن کاپی میں مماثلت نہیں پائی گئی، ببل شیٹ میں ردوبدل کرکے من پسند امیدواروں کو داخلے کا اہل قرار دیا گیا ہے۔

وکیل نے مزید کہا کہ میرٹ پرپورا اترنے والے اہل امیدواروں کو میرٹ لسٹ میں آخری نمبرز دے کرداخلے سے محروم کردیا اور ببل شیٹ میں ردوبدل کرکے اہل امیدواروں کے مستقبل سے کھیلا گیا۔

استدعا کی گئی کہ عدالت طالب علموں کی ببل شیٹ کے معاملے کا فرانزک ٹیسٹ کرانے کا حکم دے اور فرانزک ٹیسٹ میں ہیراپھیری ثابت ہونے پرذمہ داروں کےخلاف کاروائی کا حکم دیا جائے۔

وکیل نے کہا کہ پیپروں کی مارکنگ، چیکنگ کے نظام میں پائے جانے والے سقم دور کرنے کے بھی احکامات صادر کرے، جس پرعدالت نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور دیگرفریقین سے جواب طلب کرلیا۔

Lahore High Court

MDCAT

PMC

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div