Aaj News

جمعرات, مئ 16, 2024  
07 Dhul-Qadah 1445  

اسلام آباد ہائیکورٹ: ممبر فنانس پی ٹی اے کی دوبارہ تعیناتی، فریقین کو نوٹسز جاری

عدالت نے فرحت اللہ بابر کی درخواست پر نوٹسز جاری کیے
شائع 13 دسمبر 2022 10:41am
فوٹو۔۔۔۔۔ اے ایف پی
فوٹو۔۔۔۔۔ اے ایف پی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ممبر فنانس پی ٹی اے کی دوبارہ تعیناتی کے خلاف فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے۔

چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ عامر فاروق نے ممبر فنانس پی ٹی اے کی دوبارہ تعیناتی کے خلاف فرحت اللہ بابر کی درخواست پر سماعت کی۔

وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ محمد نوید کی بطور ممبر فنانس کی ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ تعیناتی آئین اور پی ٹی اے رولز کی خلاف ورزی ہے ۔

عدالت نے ممبر فنانس محمد نوید سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کردیا۔

Justice Amir Farooq

Islamabad High Court

PTA