Aaj News

جمعرات, مئ 09, 2024  
30 Shawwal 1445  

پاکستان اور یواے ای کے درمیان تجارتی حجم 10 ارب ڈالرسے بڑھنے کی توقع

پاکستانی متحدہ عرب امارات کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں، پاکستانی سفیر
شائع 06 جنوری 2023 11:38am
اسکرین گریب/ امارتی نیوز ایجنسی وام
اسکرین گریب/ امارتی نیوز ایجنسی وام

متحدہ عرب امارات (یواے ای) میں تعینات پاکستانی سفیر سفیر فیصل نیاز ترمذی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور یواے ای کے درمیان دو طرفہ تجارتی حجم 10ارب 60 کروڑ ڈالر سے زیادہ ہونے کی توقع ہے۔

فیصل نیازترمذی کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس میں 10 ارب 60 کروڑ ڈالر کی تجارت ریکارڈ کی گئی تھی، جو پاکستان کا مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے خطے (مینا) میں سب سے زیادہ تجارتی حجم ہے۔

امارات نیوز ایجنسی (وام) کودئیے گئے خصوصی انٹرویو میں پاکستانی سفیر نے کہا کہ دوطرفہ تجارت کے مواقع موجود ہیں، مجھے اس کو مزید مستحکم بنانے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

گزشتہ برس اکتوبرسے یواے ای میں اپنی سفارتی ذمہ داریاں سنبھالنے والے سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستانی متحدہ عرب امارات کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں اور یہ کہ دونوں ممالک کے درمیان قریبی جغرافیائی قربت ایک ساتھ کام کرنے کا بہترین موقع ہے۔

سفیرفیصل نیاز نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں، پاکستان پہلا ملک تھا جس نے متحدہ عرب امارات کے قیام سے چھ ماہ قبل یہاں اپنا سفیر بھیجا تھا۔

پاکستان

UAE

Pakistan Trade

Ambassador Tirmizi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div