Aaj News

اتوار, مئ 05, 2024  
26 Shawwal 1445  

مصر میں فرعون کا مجسمہ چُرانے کیلئے کھدائی کرنے والے پکڑے گئے

کیس تفتیش کے لیے پبلک پراسیکیوشن آفس کو منتقل کر دیا گیا
شائع 10 جنوری 2023 10:08am

مصرمیں اسوان کے مقام پر فراعنہ کے مشہور بادشاہ رمسیس ثانی کا مجسمہ چوری کرنے کی کوشش کرنے والے پکڑے گئے۔

سیکیورٹی گارڈز نے کچھ لوگوں کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ اسوان کے مقام پر آثار قدیمہ کے علاقے کے می رمسيس الثانی کا مجسمہ چوری کرنے کے لیے اس کے اردگرد کھدائی کر رہے تھے۔

اسوان میں سیاحت اور نوادرات کے جنرل سپروائزر ڈاکٹر عبدالمنعم سعید نے بتایا کہ انہیں اسوان میں پرانی کان میں آثار قدیمہ کے علاقے کے محافظوں سے اطلاع ملی کہ اس علاقےسے گزرتے ہوئے انہوں نے کچھ لوگوں کو کھدائی کرتے ہوئے پایا۔

محافظوں کے مطابق یہ لوگ رمسيس ثانی (فرعون) کے مجسمے کے اردگرد گھوم رہے تھے اور اس کے اطراف میں کھدائی کر رہے تھے۔

فرعون کا مجمسہ چوری کرنے کی کوشش کرنے والے ملزمان کو حراست میں لیے جانے کے بعد ان سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

سیاحت اور نوادرات پولیس کو مطلع کرنے کے بعد یہ کیس پبلک پراسیکیوشن آفس کو تفتیش کے لیے منتقل کر دیا گیا ہے۔

Egypt

Ramses II

Pyramid of Egypt

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div