Aaj News

جمعہ, مئ 17, 2024  
08 Dhul-Qadah 1445  

اسکردو کے شیوک فیسٹول کی تصاویر سوشل میڈیا پروائرل

کینیڈین ہائی کمشنرکی مہمان خصوصی کے طور پر شرکت
شائع 11 جنوری 2023 10:24am
میلے میں شریک افراد آئس ہاکی کھیل رہے - تصویر/ سوشل میڈیا
میلے میں شریک افراد آئس ہاکی کھیل رہے - تصویر/ سوشل میڈیا
کینیڈین ہائی کمشنر کی شرکت - تصویر سوشل میڈیا
کینیڈین ہائی کمشنر کی شرکت - تصویر سوشل میڈیا
تصویر/ آج نیوز
تصویر/ آج نیوز

موسم سرما کا آغاز ہوتے ہی پاکستان کے بالائی علاقوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی ہے جن میں برف سے ڈھکے پہاڑوں کی سرزمین اسکردو بھی شامل ہے۔

اسکردومیں جاری تین روزہ شیوک فیسٹول کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جس پرصارفین کی جانب سے تبصرے کئے جارہے ہیں۔

میلے کے پہلے دن مہمان خصوصی کینیڈین ہائی کمشنر لیسلی سکینلون تھیں، جو مقامی کھلیوں سے لطف اندوز ہوئیں۔

موسم سرما شروع ہوتے ہی اسکردو میں شیوک فیسٹول شروع ہوتا ہے، جہاں روائتی کھیلوں سمیت تفریحی پروگرامز منعقد کیے جاتے ہیں جس میں سیاحوں کی بڑی تعداد شریک ہوتی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ میلے میں شریک افراد آئس ہاکی کھیل رہے جس کی خوبصورت تصاویرسوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن چکی ہیں۔

گلگت بلتستان

Skardu