Aaj News

منگل, دسمبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

گٹکے کی پچکاری جہاز کے اندر پہنچ گئی

'کوئی اپنی نشانی چھوڑ کر چلاگیا۔'
شائع 11 جنوری 2023 10:12pm

گٹکا ناصرف پاکستان بلکہ بھارت کیلئے بھی ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔ پہلے اس کی پیک سڑکوں اور دیواروں کو رنگتی تھی، لیکن اب یہ پیک ہوائی جہاز کے اندر تک پہنچ گئی ہے۔

حکام کی طرف سے چلائی گئی کئی مہم کے بعد بھی، لوگ عوامی حفظان صحت کے معاملے کو کافی ہلکا لیتے نظر آتے ہیں۔

جس کا ثبوت انڈین ایڈمنسٹریٹیو سروس (آئی اے ایس) افسر اونیش شرن کی ایک پوسٹ ہے۔

شرن نے ٹوئٹر پر ہوائی جہاز کے اندر کھڑکی کے ساتھ والی ایک سیٹ کی تصویر شیئر کی۔ لیکن وہ کھڑکی سے نظر آتی آسمان کی خوبصورتی نہیں بلکہ عوام کو کچھ اور دکھانا چاہتے تھے۔

تصویر میں کھڑکی کے بالکل نیچے گٹکے کی پیک کا ایک بہت بڑا داغ دکھایا گیا تھا۔

شرن نے تصویر شیئر کرتے ہوئے طنزیہ لکھا، ”کسی نے اپنی شناخت چھوڑ دی۔“

یہ تصویر مئی 2022 کی ہے اور دوبارہ انٹرنیٹ پر گردش کر رہی ہے۔

سوشل میدیا صارفین کی جانب سے اس تصویر پر مختلف ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔

کچھ نے اس تصویر کو گٹکے کے اس اشتہار سے جوڑا ہے جس میں بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن تشہیر کرتے نظر آتے ہیں۔

تو ایک صارف نے اسے بھارت کی شناخت قرار دیا ہے۔

india

Ajay Devgan

Gutka