Aaj News

اتوار, مئ 05, 2024  
27 Shawwal 1445  

پاکستان کے لوگ اس بھارتی فلم کی بھد کیوں اڑا رہے ہیں

فلم نیٹ فلکس پر 20 جنوری کو ریلیز کی جائے گی
اپ ڈیٹ 12 جنوری 2023 10:35am

بھارتی فلمساز کو نیٹ فلکس کی فلم مشن مجنو میں مسلمانوں کی غیر حقیقی تصویر کشی کرنے پر تنقید کا سامنا ہے ۔

نیٹ فلکس انڈیا کی جانب سے ’مشن مجنوں‘ نامی بھارتی فلم کا ٹریلر جاری کیا گیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر فلمساز اور سدھارتھ ملہوترا کے گیٹ اپ پر طنز و مزاح سے بھرپور تبصرے کیے جارہے ہیں ۔

مشن مجنوں فلم انڈین ایجنسی کے ایسے مشن کی کہانی ہے جس میں وہ اپنے ایجنٹ کے ذریعے پاکستان کو نیوکلیئر بم بنانے سے روکتے ہیں۔

اداکار سدھارتھ ملہوترا بھارت سے پاکستان جاسوسی کرنے آتے ہیں اور وہاں درزی کا رُوپ دھار کر اپنا کام کرتے ہیں لیکن انہیں پاکستانی لڑکی سے پیار ہوجاتا ہے جس کے بعد ان کا مشن مشکلات کا شکار ہوجاتا ہے۔

فلم کے ٹریلر میں پاکستانی سائنسدان عبدالقدیر خان کا بھی ذکر کیا گیا ہے، یہ فلم نیٹ فلکس پر 20 جنوری کو ریلیز کی جائے گی۔

مشن مجنوں کی کاسٹ میں راشمیکا مندانا، پرمیت سیٹھی، بھومیکا چاولا، شاریب ہاشمی اور ارجن باجوہ بھی شامل ہیں۔

فلم کا ٹریلر کے ریلیز ہونے کے بعد ٹوئٹر پر پاکستانی صارفین کی جانب سے میمز کا طوفان برپا ہوگیا ۔

Sidharth Malhotra

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div