Aaj News

بدھ, مئ 01, 2024  
22 Shawwal 1445  

عمران خان اور فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری معطل کر دیے گئے

وارنٹ توہین الیکشن کمیشن کیس میں جاری کیے گئے تھے
شائع 16 جنوری 2023 02:17pm

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے جانے والے عمران خان اور فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری معطل کردیے۔

عدالت نے ہدایت کی کہ الیکشن کمیشن توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت جاری رکھے۔

جسٹس صداقت علی خان نے الیکشن کمیشن کے جاری کردہ وارنٹ گرفتاری کے خلاف سابق وزیراعظم عمران خان اورسابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی درخواستوں پر سماعت کی۔

ایڈووکیٹ فیصل چوہدری عدالت میں پیش ہوئے اوراپنے دلائل میں کہا کہ الیکشن کمیشن کوئی آئینی عدالت نہیں ہے، اسے وارنٹ گرفتاری کا اختیارنہیں۔ الیکشن کمیشن کی کارروائی میں پیش ہوتے رہے ہیں اورآئندہ بھی ہوں گے۔

لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے دونوں رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری معطل کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو توہین الیکشن کمیشن کی سماعت جاری رکھنے کی ہدایت کی ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div