Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

بی جے پی رکن نے جہازکا دروازہ کیوں کھولا؟ کانگریس کا مودی سے سوال

ساؤتھ کے ایم پی تیجسوی سوریا پرانڈیگو طیارے کا ہنگامی دروازہ کھولنے کا الزام ہے
شائع 18 جنوری 2023 04:08pm
تصویر: تیجاسوی سوریا/ٹوئٹر
تصویر: تیجاسوی سوریا/ٹوئٹر

بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے حکمراں جماعت بی جے پی سے تعلق رکھنے والے بنگلورو ساؤتھ کے ایم پی تیجسوی سوریا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے جن سے متعلق کہا جارہا ہے کہ انہوں نے گزشتہ ماہ چنئی ہوائی اڈے پرسوار ہونے کے بعد غلطی سے انڈیگو طیارے کا ہنگامی راستہ کھول دیا تھا۔

واضح رہے کہ انڈیگو کے ایک مسافر نے گزشتہ سال 10 دسمبر کو چنئی میں فلائٹ میں سوار ہونے کے بعد غلطی سے ہنگامی دروازہ کھول دیا تھا۔ طیارہ اس وقت ائرپورٹ پرتھا اورتروچیراپلی کے لیے ٹیک آف کرنے سے پہلے اس کا معائنہ کیا گیا تھا۔

کانگریس نے سوال اٹھایا ہے کہ حکومت نے اس واقعے کو اتنے عرصے تک کیوں چھپایا، تیجسوی سوریا اس بات کی مثال ہیں کہ اگر گیم کھیلنے والے بچوں کو ملکیت دے دی جائے تو کیا ہوگا۔ طیارے کا ایمرجنسی ایگزٹ ڈور کھولنے کی کوشش کر کے مسافروں کی جانوں کے ساتھ مذاق کیوں کیا گیا۔

اس حوالے سے کی جانے والی ٹویٹس کی ایک سیریزمیں میڈیا رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے پوچھا گیا ہے کہ حکومت نے فلائٹ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے، ایمرجنسی ایگزٹ ڈور کھولنے کی سوریا کی کوشش کو کیوں چھپایا۔

اس حوالے سے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی سے بھی سوال اٹھایا گیا ہے کہ ایم پی کا ارادہ کیا تھا؟معافی مانگنے کے بعد انہیں پچھلی سیٹ پر کیوں منتقل کیا گیا؟ اگر یہ اقدام ٹیک آف کے بعد کیا جاتا تو اس تباہی کا ذمہ دار کون ہوتا؟۔

کرناٹک کانگریس کے صدر ڈی کے شیوکمار نے لکھا، ’ “ محفوظ ٹیک آف اور لینڈنگ کے لیے ہمیشہ کانگریس کے ساتھ پرواز کریں۔“

طنزیہ ٹویٹ میں کانگریس لیڈر رندیپ سرجے والا نے اپنی ٹویٹ میں لکھا، ’ کیا،بی جے پی کے وی آئی پی بگڑیل ہو گئے ہیں۔ آپ کو ائرلائن سے شکایت کرنے کی ہمت کیسے ہوئی؟ کیا بی جے پی نے مسافروں کی حفاظت سے سمجھوتہ کیا؟ آپ بی جے پی کے وی آئی پی سے سوال نہیں کر سکتے؟’’

یہ سوال کرتے ہوئے کہ کیا ایم پی تیجاسوی سوریا نے خبر کو دبانے کے لیے اپنے ذرائع استعمال کیا، کانگریس کے ایم ایل اے اور کے پی سی سی کے کمیونیکیشن انچارج پرینک کھرگے نے ٹویٹ کیا، “انڈیگو کو مسافر کا نام لینے میں اتنا ہچکچاہٹ کیوں ہے؟ انہوں نے ڈی جی سی اے کو رپورٹ کیوں نہیں کی؟ رکن اسمبلی کی جانب سے کوئی تبصرہ کیوں نہیں کیا گیا؟ بی جے پی کے تیجسوی سوریا نے مبینہ طور پر انڈیگو کی فلائٹ کا ایمرجنسی ایگزٹ کھولا اورفلائٹ میں 2 گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔

انڈیگو کی جانب سے منگل کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مسافر 10 دسمبر 2022 کو فلائٹ نمبر 6E-7339 میں چنئی سے تروچیراپلی جا رہا تھا اور فلائٹ میں سوار ہوتے وقت اس نے غلطی سے ایمرجنسی دروازہ کھول دیا۔

کمپنی کے مطابق ، مسافر نے فوری طور پر اپنے کیے پر معافی مانگی۔ واقعہ معیاری آپریٹنگ طریقہ کار کے مطابق درج کیا گیا اور طیارے کی لاجانچ کی گئی جس کی وجہ سے پرواز میں تاخیرہوئی۔

ایوی ایشن ریگولیٹر ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) کے ایک سینئرعہدیدارکے مطابق واقعہ کی اطلاع طریقہ کار کے مطابق دی گئی تھی اور حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا گیا تھا۔ فی الحال ڈی جی ایس اے نے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

Congress

BJP

emergency exit

IndiGo Flight

Tejasvi Surya

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div