Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

ملک کے بیشتر علاقوں میں بادلوں کا راج، مطلع ابرآلود رہنے کا امکان

بالائی اضلاع کےپہاڑوں پربرفباری کابھی امکان،محکمہ موسمیات
شائع 19 جنوری 2023 09:08am

ملک کے بیشترعلاقوں میں بادلوں کا راج ہونے کے ساتھ ہی مطلع ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ رات کے دوران بوندا باندی کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتراضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہے گا، جبکہ خطہ پوٹھوہار،لاہور، ڈی جی خان، ملتان اور بہاولپور میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

اگرصوبہ بلوچستان کی بات کی جائے، تو کوئٹہ، مستونگ، ژوب، بارکھان، زیارت، چمن، پشین میں بارش اور برفباری متوقع ہے، جبکہ سبی، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، مسلم باغ میں بھی بادل برسیں گے۔

قلات، خضدار، تربت،خاران، پنجگور، کیچ اورمکران میں بارش کا امکان ہے اور اس دوران بلوچستان کے جنوبی اضلاع میں چند مقامات پرتیزبارش ہوسکتی ہے۔

خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں موسم سرداورمطلع ابر آلود رہے گا، جبکہ صوابی، مانسہرہ، بونیر، شانگلہ میں بارش اور پہاڑوں پربرفباری متوقع ہے اور ہری پور، ایبٹ آباد، سوات، چترال اور دیرمیں بارش، پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔

بالائی علاقے جن میں گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، جبکہ صوبہ سندھ میں سکھر، جیکب آباد اور لاڑکانہ میں بوندا باندی کا امکان ہے۔

Cold Weather

پاکستان

Rain

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div