سی ٹی ڈی کی کارروائی، پنجاب کے 3 اضلاع سے 5 دہشتگرد گرفتار
تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پرمنتقل، سی ٹی ڈی
کاؤنٹر ٹررزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے مختلف شہروں میں کارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 5 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی گرفتاری لاہور، بہاولپور اور شیخوپورہ میں خفیہ آپریشن کے دوران عمل میں لائی گئی۔
لاہور سے گرفتار دہشت گرد کی شناخت محمود موسی کے نام سے ہوئی جس کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے بتایا جاتا ہے۔
دیگر گرفتار دہشت گردوں میں عبدالحنان، رحمت علی، معاویہ اور محمد عربی شامل ہیں۔
ملزمان کے خلاف 4 مقدمات درج کرکے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق رواں ہفتے 458 کومبنگ آپریشن کرکے ستانوے مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا جن کے خلاف باون مقدمات درج کئے گئے ہیں۔
punjab
CTD
مزید خبریں
پاک سعودی سرمایہ کاری کانفرنس آج سے اسلام آباد میں شروع ہوگی
پنجاب میں گندم بحران : وزیراعظم کی آج نواز شریف سے ملاقات متوقع
عارف والا میں معمول کی چیکنگ کے دوران جعلی میجر گرفتار
ٹانک شہر میں پلاسٹک کے شاپنگ بیگز صحتِ عامہ کیلئے خطرہ بن گئے
پاکستان کو بیرونی اسپانسرڈ دہشتگردی کا سامنا ہے، وزیر خارجہ
سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن ، 6 دہشتگرد ہلاک
تبولا
Taboola ads will show in this div
مقبول ترین
Comments are closed on this story.