Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

پاکستانی سرحدوں کے قریب بھارتی سیکیورٹی فورسز کی مشقیں کیوں

'اوپس الرٹ' کے نام سے بھارتی بارڈرسیکیورٹی فورس کی 7 روزہ دفاعی مشقیں
شائع 27 جنوری 2023 12:21pm

بھارتی بارڈرسیکیورٹی فورس مقبوضہ کشمیر، راجھستان اورگجرات میں پاکستان کے ساتھ ملنے والی سرحدوں پر ’اوپس الرٹ‘ کے نام سے 7 روزہ دفاعی فوجی مشقیں کررہی ہے، بی ایس ایف کے مطابق مشقوں کا مقصد 2 جنوری کو بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پرملک دشمن قوتوں کی طرف سے ممکنہ حملوں کا پیشگی سدباب ہے۔

بھارت کی جانب سے فی الحال سیاسی یا فوجی سطح پربراہ راست پاکستان کا نام نہیں لیا گیا تاہم ایسا پہلی بارہوا ہے کہ یوم جمہوریہ سے قبل سرحدی شہروں اور قصبوں میں ناکہ بندی اور تلاشی کے ساتھ ساتھ پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحدوں پر دفاعی مشقیں کی جا رہی ہیں۔

بھارت کی جانب سے ایسے خدشات کا اظہارایک ایسے وقت میں کیا گیا جب پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بھارتکو متحدہ عرب امارات کی وساطت سے ’بامعنی مذاکرات‘ کی پیشکش کی گئی ہے، اس پیشکش کے ردعمل میں امریکی دفترخارجہ نےبھی دونوں ممالک پر جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کےلیے تعلقات بہتربنانے پرزوردیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں تعینات بی ایس ایف کے اعلیٰ افسر کا کہنا ہے کہ ، ’ ہم نے یہ مشقیں پیشگی تیاری کے طور پر شروع کی ہیں۔ سیاسی سطح پرجو بھی باتیں ہو رہی ہیں اس سے قطع نظرسکیورٹی کے معاملے پر ہم ہاتھ پرہاتھ دھرے نہیں بیٹھ سکتے’۔

پاکستان کی سرکاری خبررساں ایجنسی اے پی پی نے گزشتہ روزسکیورٹی ذرائع کے حوالے سے خبردی تھی کہ، ’پاکستان کے قومی سلامتی کے اداروں نے کامیابی سے انڈیا کے فالس فلیگ آپریشن کا منصوبہ ناکام بنایا جس کے تحت بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر مقبوضہ کشمیرمیں مبینہ دراندازی کا ڈرامہ لائن آف کنٹرول کے پونچھ سیکٹرمیں پلان کیا گیا تھا‘۔

بی ایس ایف نے گزشتہ چند ماہ کے دوران گجرات کے ساحلوں پر 22 پاکستانی مچھیروں کی گرفتاری کو بھی اپنے لیے خطرہ قراردیا۔

بی ایس ایف کے دعوے کے مطابق ، ’خطرے کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران گجرات کے ساحلوں پر 22 پاکستانی مچھیروں کو گرفتار کیا گیا، 79 پاکستانی ماہی گیری کی کشتیاں ضبط کی گئیں جبکہ 250 کروڑ روپے مالیت کی منشیات انڈیا کی سرحدوں میں سمگل کرنے کی کوششیں بھی ناکام کی گئیں‘۔

گجرات کے رن آف کچھ اورراجھستان کے بارمرسیکٹرز میں ہونے والی دفاعی مشقوں کا آغاز 21 جنوری سے ہوا ہے جو 28 جنوری تک جاری رہیں گی۔

بھارتی وزارت داخلہ پہلے ہی ان سیکٹرز میں اونچے واچ ٹاورز کی تعمیرکیلئے 50 کروڑ روپے کی رقم منظورکرچکی ہے۔

پاک بھارت سرحدوں پرتناؤ کوئی نئی بات نہیں ہے، فروری 2020 میں لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی سے متعلق نئے معاہدے کے باوجود جموں و کشمیرمیں مسلح حملوں کے لیے بھارت پاکستان کو ہی ذمہ دار قراردیتا آیا ہے۔

Border Security Force (BSF)

Indian BSF

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div