Aaj News

ہفتہ, جولائ 27, 2024  
20 Muharram 1446  

معاشی بحران: اسٹیٹ بینک کے ذخائر 3 ارب ڈالرسے نیچے آگئے

ملک کے مجموعی ذخائر8 ارب 53 کروڑ ڈالر رہ گئے
شائع 10 فروری 2023 01:52pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

پاکستان کے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 8 ارب 53 کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق تین فروری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے باعث مرکزی بینک کے ذخائر میں 17 کروڑ ڈالر کمی ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: معاشی بحران، اسٹیٹ بینک کے ذخائر10سال کی کم ترین سطح پر

اسٹیٹ بینک کے ذخائر3 ارب ڈالر سے بھی نیچے آگئے جبکہ مرکزی بینک کے پاس 2 ارب 91 کروڑ ڈالر کے ذخائر ہیں۔ کمرشل بینکوں کے پاس پانچ ارب 62 کروڑ ڈالر کا زرمبادلہ ہے۔

Ishaq Dar

state bank pakistan

IMF

Economic Crises

Inflation Crises