Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
09 Dhul-Qadah 1445  

آئرلینڈ کو شکست، پاکستان کی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں پہلی کامیابی

منیبہ علی ویمنز کرکٹ میں سنچری بنانے والی پاکستان کی پہلی بیٹر
شائع 16 فروری 2023 09:42am
فوٹو۔۔۔۔ آئی سی سی
فوٹو۔۔۔۔ آئی سی سی

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے آئرلینڈ کو 70 رنز سے شکست دے کر آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔

ایونٹ میں اپنے دوسرے میچ میں قومی ویمنز ٹیم نے آئرلینڈ کو جیت کے لئے 166 رنز کا ہدف دیا تھا ۔

ہدف کے تعاقب میں آئرلینڈ کی ٹیم 17 ویں اوور میں 95 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

پاکستان کی نشرا سندھو نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ سعدیہ اقبال اور دا ڈار نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں، منیبہ علی پلئیر آف دی میچ قرار پائیں۔

قومی ٹیم کی وکٹ کیپر بیٹر منیبہ علی ویمنز کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے سنچری بنانے والی پہلی بیٹر بن گئیں۔

منیبہ نے نہ صرف 102 رنز کی اننگز کھیلی بلکہ وہ اس ورلڈ کپ میں سب سے بڑی اننگز کھیلنے والی پلیئر بھی بن گئی ہیں۔

اس سے قبل کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے گروپ ٹو کے میچ میں پاکستان ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز اسکور کیے تھے، منیبہ نے 68 گیندوں پر 14 چوکوں کی مدد سے 102 رنز بنائے، جبکہ ندا ڈار 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔

آئرلینڈ کی جانب سے آرلین کیلی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

Cape Town

womens t20 world cup