Aaj News

ہفتہ, جولائ 27, 2024  
20 Muharram 1446  

پی ایس ایل 10 کا فائنل اور پلے آف میچز کہاں کھیلے جائیں گے؟ بڑی خبر آگئی

بیرون ملک میچز کروانے پر ہونے والے نقصان کا ازالہ کرنے کیلئے بورڈ سے یقین دہانی مانگ لی
شائع 17 مئ 2024 09:26pm

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور پی ایس ایل فرنچائز مالکان نے پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے فائنل سمیت پلے آف مرحلہ انگلینڈ میں کرانے پر مشروط اتفاق کرلیا جبکہ فرنچائزز نے بیرون ملک میچز کرانے میں نقصان کی صورت میں پی سی بی سے ازالہ کی یقین دہانی مانگ لی۔

پی سی بی اور پی ایس ایل فرنچائزز کے درمیان اہم دسویں ایڈیشن کو لیکر ورچوئل اجلاس ہوا، جس میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2025 کی ونڈو کو حتمی شکل دینے، پشاور اور کوئٹہ میں میچز کے انعقاد سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دسویں ایڈیشن کے فائنل سمیت پلے آف میچز انگلینڈ میں کرانے پر مشروط اتفاق ہوگیا ہے تاہم پی ایس ایل فرنچائزز نے بیرون ملک میچز کرانے میں نقصان ہونے کی صورت میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے ازالہ کی یقین دہانی مانگی ہے۔

اس موقع پر نامور کرکٹرز کو لیگ کا حصہ بنانے کے لیے انہیں سائن کرنے اور ڈرافٹننگ کے عمل کا حصہ بنانے پر بھی بات چیت کی گئی اور 2 نئی ٹیموں کے اضافے پر بھی منصوبہ بندی کی گئی، پی ایس ایل 2025 6 ٹیموں کا آخری ایونٹ ہو گا اور 2026 میں دو ٹیمیں شامل کرنے کا منصوبہ ہے۔

بڑے کھلاڑیوں کو کیسے پی ایس ایل کھلایا جائے؟ پی سی بی نے منصوبہ بنالیا

پی سی بی اور فرنچائز مالکان کے درمیان ہر فرنچائز کے ایک ایک کھلاڑی کو براہ راست سائن کرنے کے آپشن پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

پی سی بی کا خیال ہے کہ پی ایس ایل اور آئی پی ایل کے اپریل/ مئی ونڈوز میں ایک ساتھ رہنے سے کھلاڑیوں اور شائقین کو فائدہ اور لیگ کو پھلنے پھولنے کا موقع ملے گا۔

پی سی بی سربراہ محسن نقوی کے مطابق پی سی بی پشاور اور کوئٹہ کو ایچ بی ایل پی ایس ایل کے ممکنہ وینیوز کے طور پر غور کرے گا اور یہ دونوں شہروں کا ماحول سازگار اور معاون ہونے سے مشروط ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پشاور اور کوئٹہ کو 2024-25 کے سیزن میں ڈومیسٹک میچز دے کر پاکستان کرکٹ کیلنڈر میں واپس لانے کی خواہش رکھتے ہیں۔

پی ایس ایل میں 2 نئی ٹیموں کا اضافہ، 2026 کا ایڈیشن کتنی ٹیموں پر مشتمل ہوگا؟

واضح رہے کہ پی ایس ایل کا دسواں ایڈیشن 6 ٹیموں کیساتھ آخری ٹورنامنٹ ہوگا بعدازاں 2025 میں مزید دو نئی ٹیموں کو شامل کیا جائے گا۔

PSL

PCB

HBL PSL

lahore

Pakistan Super League

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

psl 10