Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
22 Shawwal 1445  

حج کرپشن کیس: سپریم کورٹ کی ایف آئی اے کو اضافی دستاویزات لگانے کی اجازت

عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی
شائع 23 فروری 2023 12:18pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل

سپریم کورٹ نے حج کرپشن کیس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو اضافی دستاویزات لگانے کی اجازت دے دی۔

جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے حج کرپشن کیس کے ملزمان کے خلاف ایف آئی اے کی درخواست پر سماعت کی۔

سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی کے وکیل لطیف کھوسہ نے بتایا کہ دیگر ملزمان کو جو ریلیف ملا اس کا آرڈر ایف آئی اے کے پاس جمع کرایا ہے، حامد سید کاظمی کا معاملہ بھی مختلف نہیں، عدالت پہلے ہی دیگر ملزمان کا یکساں طرز کا معاملہ مسترد کر چکی ہے۔

وکیل ایف آئی اے نے کہا کہ عدالت اجازت دے تو کیس میں کچھ مزید دستاویزات لگانے ہیں۔

وکیل لطیف کھوسہ نے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی ٹرائل تو نہیں جو اضافی دستاویزات لگائی جائے۔

سپریم کورٹ نے ایف آئی اے کو اضافی دستاویزات لگانے کی اجازت دیتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی۔

FIA

اسلام آباد

Justice Ijaz ul Ahsan

Supreme Court of Pakistan

hajj corruption case

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div