Aaj News

اتوار, مئ 05, 2024  
27 Shawwal 1445  

لیسکو نے 19 سرکاری دفاتر اور اداروں کے کنکشنز منقطع کردیئے

چیف ایگزیکٹو لیسکو کی جانب سے ریکوری کی سخت ہدایات ہیں
شائع 23 فروری 2023 03:07pm

لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) سینٹرل سرکلز نے مختلف سب ڈویژنز کی سرکاری نادہندگان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 19 سرکاری دفاتر اور اداروں کے کنکشنز منقطع کردیئے گئے ہیں۔

لیسکو کی جانب سے چنبا ہاوس، اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس کا کنکشن منقطع کر دیا ہے جبکہ تھانہ ریس کورس، اچھرہ، ٹیمپل روڈ، جیل سٹاف کالونی شادمان، سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل فیروز پور روڈ کا کنکشن منقطع کیا گیا ہے۔

لیسکو نے تمام سرکاری ادارے مجموعی طور پر لیسکو کے 22 کروڑ روپے سے زائد کے نادہندہ ہیں اور متعدد بار بل ادا کرنے کے نوٹسز بھجوائے مگر بل ادا نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ چیف ایگزیکٹو لیسکو چودھری محمد امین کی جانب سے ریکوری کی سخت ہدایات ہیں۔

LESCO

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div