Aaj News

اتوار, مئ 05, 2024  
26 Shawwal 1445  

مصرمیں موٹے افراد رواں سال حج پر نہیں جاسکیں گے

موٹاپے، ذہنی امراض سمیت متعدد بیماریوں میں مبتلا افراد کو اجازت نہ دینے کا فیصلہ
شائع 24 فروری 2023 11:15am
تصویر: روئٹرز
تصویر: روئٹرز

مصرمیں حکام نے موٹاپے، ذہنی امراض سمیت متعدد بیماریوں میں مبتلا افراد کو رواں سال حج پر جانے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

رواں سال حج کے لیے درخواست دینے والوں کے لیے کئی بیماریوں سے محفوظ ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ مصر میں حج درخواستیں 6 مارچ تک جمع کی جارہی ہیں۔

وزارت داخلہ نے امسال مناسک حج کی ادائیگی کیلئے متعدد گروپوں کے سفر پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ اس لیے کیا کیونکہ ایسے افراد کو انفیکشن کے سب سے زیادہ خطرات لاحق ہوتے ہیں۔

وزارت داخلہ کے مطابق پابندی کی زد میں آنے والے افراد میں گردے فیل ہوجانے والے مریض ہیں جن کے علاج کیلئے ڈائیلاسزسیشنز کی ضرورت ہوتی ہے۔

اس کےعلاوہ پھیپھڑوں کے فائبروسس، موٹاپے کے مریض ،امراض قلب کے ایڈوانس کیسز،جگرکی سروسس اورٹیومر والے افراد بھی اس پابندی کی زد میں آئیں گے۔ ذہنی امراض کا شکارافراد اورحمل کے شروع یا آخری مہینوں کی حاملہ خواتین کو بھی حج پرجانے سے روکا جارہا ہے۔

الزائمرکے مریضوں کو بھی رواں سال حج پرجانے سے روک دیا جائے گا۔

وزارت کی جانب سے شرط عائد کی گئی ہے کہ عازمین حج کیلئے حفاظتی ٹیکوں کو بنیادی خوراک کے ساتھ مکمل کیا جانا ضروری ہے۔

اس کے علاوہ کورونا وائرس کیخلاف بین الاقوامی طورپرمنظورشدہ ویکسین کی بوسٹرخوراک اورویکسی نیشن کے سرٹیفکیٹ کی کاپی فراہم کرنا بھی ضروری قراردیا گیا ہے۔

Egypt

Hajj 2023

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div